کام کے بدلے ناجائزمطالبات: اداکارہ مہربانو نےاہم انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مہربانونے شوبز انڈسٹری کے سیاہ چہرے سے پردہ اٹھادیا۔
’’ٹیکسالی گیٹ‘‘جیسی فلم میں اداکاری کے جوہردکھانےوالی فنکارہ مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ فنکاروں کو کام دینے کے عوض بڑی بڑی ڈیمانڈز اور ناجائز مطالبات کیے جاتے ہیں،اور اس انڈسٹری میں اکثر لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہی ہراسانی کا سامنا کرتے ہیں۔
مہر بانو حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں،پروگرام کے دوران ایک نوجوان کے سوال پر مہر بانو نے اعتراف کیا کہ جیسے ہر انڈسٹری کے سیاہ پہلو ہوتے ہیں،ویسے ہی شوبز میں بھی فنکاروں کو طاقتور لوگوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا رہتا ہے اور کام دلانے کے عوض ان سے نامناسب مطالبات کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کا’’مسٹری مین‘‘کون؟مداحوں میں تجسس بڑھ گیا
انہوں نے واضح کیا کہ اس انڈسٹری میں خوبصورت چہرے اور دلکش شخصیات کی موجودگی کے باعث لوگ آسانی سے نشانہ بن جاتے ہیں اور ہراسانی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اکثر لڑکے یا لڑکیوں دونوں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ مسئلہ صنعت کا ایک ایسا سیاہ پہلو ہے جس پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔