علیزے شاہ کا’’مسٹری مین‘‘کون؟مداحوں میں تجسس بڑھ گیا

Jun 29, 2025 | 13:35:PM
علیزے شاہ کا’’مسٹری مین‘‘کون؟مداحوں میں تجسس بڑھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پرخبروں کا مرکز بن گئیں۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں علیزے شاہ کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا، جس نے مداحوں کے درمیان تجسس کی لہر دوڑا دی ہے۔

ایک سٹوری میں علیزے شاہ کو اپنے اس ’’مسٹری مین‘‘ کے کندھے پر ہاتھ رکھے دیکھاگیا، جس کے ساتھ انہوں نے دو نیلے دل کے ایموجیز بھی شامل کیے تھے،ایک اور ویڈیو میں یہی شخص علیزے شاہ  کے لیے کھانا پیش کرتا نظر آیا۔

علیزے شاہ نے ایک مختصر کلپ بھی شیئر کیاہے جس میں ایک شخص ان کے کمرے میں ورزش کرتا دکھائی دیا،اس ویڈیو میں علیزے شاہ نے کہا’’ ’’صبح کے 8 بج رہے ہیں‘‘، اس کے بعد انہوں نے اس شخص کو آرام کرنے کا کہا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز کو دیکھتے ہی مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں، کئی صارفین کا خیال ہے کہ علیزے شاہ نے اپنا دل کسی کو دے دیا ہے اور جلد وہ اسے باقاعدہ طور پر متعارف کروائیں گی، کچھ نے کہا کہ اب انہیں اپنی زندگی میں ایک خاص شخص مل گیا ہے۔

علیزے شاہ نے ابھی تک کسی بھی رومانوی تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے،مداح علیزے شاہ کے باضابطہ بیان کا بے چینی سے انتظارکررہے ہیں۔