مقبول فلم ’سپائیڈر مین‘ کے مشہور کردار نے شادی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ہالی ووڈ کی بے پناہ مقبول فلم ’سپائیڈر مین‘ کے مشہور کردار نے شادی کر لی، سپائیڈر مین میں نیڈ لیڈز کا کردار کرنے والے اداکار جیکب بیٹالون نے انٹیریئر ڈیزائنر ویرونیکا لیہوف سے شادی کی ہے۔
ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جیکب بیٹالون اور ویرونیکا نے فرانس کے خوبصورت علاقے پرووانس میں شادی کی۔ ان کی شادی کی تقریبات 25 سے 27 اگست تک تین دن جاری رہیں۔ شادی میں ان کے 56 قریبی دوستوں اور فیملی کے ارکان نے شرکت کی۔
جیکب بیٹالون اور ویرونیکا نے پہلے عدالت میں شادی کی اس کے بعد اب انہوں نے اپنے عزیزوں کے ساتھ شادی کی روایتی ثقافتی تقریبات کیں اور خوب خوشی کا اظہار کیا۔
جیکب نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بہترین دوست سے اپنے پسندیدہ لوگوں کی موجودگی میں شادی کی اور یہ تقریب ان کے خوابوں سے بھی زیادہ خوبصورت رہی۔ نئی فلمیں دیکھیں
یہ بھی پڑھیں :نوکری رہے نہ رہے، اپنے کلام سے پیچھے نہیں ہٹوں گا: محسن نقوی