عامر خان نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی، نئی فلم کے کردار نے بڑی محنت پر مجبور کردیا

Aug 23, 2026 | 15:16:PM
عامر خان نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی، نئی فلم کے کردار نے بڑی محنت پر مجبور کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بالی وڈ کے سپراسٹار عامر خان نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے سخت محنت شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  عامر خان اپنی کامیاب فلم 'لگان' کے برسوں بعد ایک بار پھر اسپورٹس فلم بنا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار ڈائریکٹر  آشوتوش گواریکر کے ساتھ اسپورٹس فلم 'للکار' کی تیاری کررہے ہیں اور  اس فلم کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی کہانی 1952 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز پر مبنی ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں: بیروزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری!بھرتیاں کھل گئیں

 میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عامر خان اس کردار کے لیے اپنی ظاہری شکل (look) پر کام شروع کر چکے ہیں جبکہ بڑے پردے پر 25 سالہ نوجوان کا کردار نبھانے کے لیے اداکار وزن کم کرنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔

واضح رہے عامر خان اس سے قبل بھی اپنی فلموں کے مختلف کردار کیلئے اپنے وزن میں کمی اور اضافہ کرچکے ہیں جبکہ ان کی عمر اس وقت 61 سال ہے۔