نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی،مالی فراڈ میں ملوث ملز م گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نےمالی فراڈ میں ملوث ملزم ارسلان جبارکو گرفتارکرلیا۔
کارروائی انکوائری نمبر 2589/2024 کے تحت کی گئی،ملزم کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے،ملزم کا تعلق سکیم III راولپنڈی سے ہے اوراس نے Travokey کمپنی کے مالیاتی نظام میں جعل سازی اور رد و بدل کیا تھاجس سےکمپنی کو 90 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامرقتل کیس، ملزم ارمغان کے والد کے پروڈکشن آرڈر جاری
مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 13، 14 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 419، 420 کے تحت درج کیاگیاہے،کیس کی تحقیقات سب انسپکٹر محمد سارم علی کی زیر نگرانی جاری ہیں۔