مصطفیٰ عامرقتل کیس، ملزم ارمغان کے والد کے پروڈکشن آرڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میںملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مصطفی ٰعامرقتل اورغیرقانونی اسلحہ اور منی لانڈرنگ سمیت چار مقدمات کی سماعت ہوئی،جیل حکام نےملزم ارمغان اورملزم شیراز کو پیش کیا،ایف آئی اے فوکل پرسن سب انسپکٹرمحمد شفیع، تفتیشی افسرمحمد علی مدعیہ وجیہ عامر کے وکیل افتخار شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،تاہم ملزموں کے وکلا ءآج پیش نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری،عمر ایوب کی درخواستیں منظور
ایف آئی اےفوکل پرسن نےبتایا کہ کیس کے تفتیشی افسرکو تبدیل کردیاگیا ہے،اس کیس کے لیے سپروائزری آئی او کی تقرری کی جائیگی،سب انسپکٹر محمد شفیع نےبتایا کہ آئندہ سماعت پرسپروائزری آئی او پیش ہوگا،عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے سات اگست تک ملتوی کردی۔