غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری،عمر ایوب کی درخواستیں منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والےغیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےجبکہ اپوزیشن عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں۔
انسداددہشتگردی عدالت اسلام آبادمیں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات کی جج طاہر عباس سپرا نےسماعت کی،عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےجبکہ اپوزیشن عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں،پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو چالان کی نقول بھی فراہم کردی گئیں۔
26 نومبر احتجاج پر درج تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں پراسیکیوشن نے ملزمان کاچالان جمع کروا دیا جن کی ضمانتوں پر فیصلے نہیں ہو سکے،پراسیکیوشن اگلی سماعت پر دلائل دے گاکہ کیا ان ملزمان کا چالان پیش ہو سکتا ہے جن کی ضمانت پر ہی فیصلہ نہیں ہوا، عدالت نے تھانہ کوہسار اور نون کے مقدمہ کی سماعت 4 اگست اورتھانہ آبپارہ و ترنول کے مقدمہ کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے:عظمیٰ بخاری
بانی پی ٹی آئی و کارکنان کیخلاف آزادی مارچ کے 2 کیسز اور تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 242 کی سماعت بھی بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی،تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 کی سماعت کل تک ملتوی ہوگئی،غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے،تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 551 کاچالان بھی عدالت میں جمع کرادیاگیا،عدالت نے علی بخاری،شعیب شاہین اور دیگر ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کرکےکیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان،آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر دہشت گردی ودیگر دفعات کے تحت تھانہ نون، کوہسار، آبپارہ و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔