22 فروری کو سرکاری و نجی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

Jan 30, 2022 | 23:04:PM
سعودی عرب،یوم تاسیس، 22 فروری، تعطیل کا اعلان،
کیپشن: مارکیٹ بند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر افراد قوت و سماجی بہبود نے 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کا 22 فروری کو یوم تاسیس منایا جائے گا، جس کی خوشی میں سعودی حکومت نے سرکاری و نجی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔حاکم سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 22 فروری کو عام تعطیل کے احکامات جاری کردئیے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 22 فروری کو ریاست کا یوم تاسیس منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سلمان خان سنگل نہیں؟بالی ووڈ اداکار کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا