کیا سلمان خان سنگل نہیں؟بالی ووڈ اداکار کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

Jan 30, 2022 | 22:16:PM
سلمان خان، شادی کی خبریں، سنگل ہیں بھی یا نہیں
کیپشن: بالی ووڈ اداکار سلمان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار سلمان خان 56برس کے ہو چکے ہیں،ان کے شادی کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے خبریں گردش میں رہتی ہیں،اب وہ سنگل ہیں بھی یا نہیں اس حوالے سے ایک حیران کن ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہیں۔
بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کے فنالے کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔ویڈیو میں بگ باس کے میزبان سلمان خان کو شہناز گِل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں سلمان خان نے اب تک شادی نہ کرنے اور زندگی میں اکیلے ہونے سے متعلق تبصرے نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا
ویڈیو میں شہناز گِل کہتی ہیں کہ’ وہ اب پنجاب کی کترینہ کیف سے انڈیا کی شہناز گِل ہوگئی ہیں کیونکہ انڈیا کی کترینہ کیف تو اب پنجاب کی کترینہ کیف بن چکی ہیں۔شہناز گِل بات سن کر سلمان خان بھی متفق نظر آ تے ہیں۔اس کے بعد شہناز گِل سلمان خان سے کہتی ہیں کہ سر، آپ خوش رہو بس۔ جس کے بعد شہناز گل سلمان خان سے معذرت کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ’ کہیں وہ کچھ زیادہ تو نہیں بول رہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کیساتھ فوٹو شوٹ ۔۔۔ عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی
 اسی دوران شہناز گل سلمان خان سے ایک جملہ بولتی ہیں کہ سر آپ سنگل ہی زیادہ اچھے لگتے ہیں، جواب میں سلمان خان جو کہتے ہیں جب وہ سنگل ہوجائیں گے پھر زیادہ اچھے لگیں گے ان کی یہ بات سن کر سوشل میڈیا صارفین حیرانی میں مبتلا ہیں کہ کیا سلمان سنگل نہیں۔
 سلمان خان کی بات سنتے ہی شہناز نے سوال کیا کہ’ کیا آپ ابھی کسی کے ساتھ ہیں؟‘شہناز گِل کے اس سوال پر ناظرین زور سے تالیاں بجاتے ہیں اور سلمان خان ذرا سا شرماتے ہیں جس کے بعد مسکرا دیتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنیکا فیصلہ !!