وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا

Jan 29, 2022 | 21:49:PM
وفاقی وزیر تعلیم، شفقت محمود،پی ٹی آئی ، بلدیاتی انتخابات، بھرپور تیاری، حصہ لے گی
کیپشن: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم اور تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لے گی، بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے فعال اور مضبوط کارکنوں کو حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے پارٹی رہنماؤں،وزرا،ایم این ایز اور ایم پی ایز نے ملاقاتیں کیں ،پارٹی تنظیم کو پنجاب میں فعال اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن پر بھی رہنماو¿ں نے اپنا اپنانقطہ نظر پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا کیا ہوا۔؟۔سلمان خان اور شہناز شیخ جذباتی۔۔دونوں گلے ملکر رو پڑے۔۔ویڈیو وائرل
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی پر قابوپانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان ایسی پالیسیوں پر کام کررہے ہیں جس سے غریبوں کو ریلیف ملے،پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو ہرمیدان میں شکست دی،ا پوزیشن کا جھوٹ کا چورن اب بکنے والا نہیں۔شفقت محمود سے ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے رضانصراللہ، صوبائی وزیر اعجازعالم آگسٹن، ایم پی ایز سعدیہ سہیل، ثانیہ کامران اور ممنون حسین تارڑ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  جنسی ہراسانی کے عمل سے گزر چکی۔۔ کم عمری میں زیادتی کا شکارہوئی۔۔عائشہ عمر