جنسی ہراسانی کے عمل سے گزر چکی۔۔ کم عمری میں زیادتی کا شکارہوئی۔۔عائشہ عمر

Jan 29, 2022 | 18:11:PM
اداکارہ، عائشہ ،عمر
کیپشن: اداکارہ عائشہ عمر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر  نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کیریئر کے دوران جنسی ہراسانی کے عمل سے گزر چکی ہیں اور اس لئے میں اندازہ کر سکتی ہوں کہ اس وقت کسی پر کیا گزرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت کم عمری میں زیادتی کا شکار ہوئی تھیں۔

ایک ویب انٹرویو میں اداکارہ عائشہ عمر  نے کہا ہے کہ میں نے اپنا سارا بچپن محرومیوں کے ساتھ صدمے برداشت کرتے ہوئے گزارا ہے۔ جب وہ 2 سال کی تھیں تو ان کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا ۔وہ اپنی آمدنی سے3 گھر چلا رہی ہیں جن میں ایک انکا اپنا گھر  کراچی میں ہے۔دوسرا گھر جس کا وہ خرچہ اٹھاتی ہیں وہ لاہور میں ہیں جہاں ان کی امی رہتی ہیں، لاہور کا گھر ہمارا اپنا گھر ہے جو کہ چھوٹا سا ہے اسکا خرچہ میں اٹھاتی ہوں،میرا کراچی کا اپارٹمنٹ کرائے پر ہے کیوں کہ میری خریدنے کی استطاعت نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ نے ہماری اکیلے پرورش کی تھی لیکن ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے ۔انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تو انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا ، وقت پر پیسے نہیں ملتے تھے اور دیگر مسائل بھی در پیش تھے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت کم عمری میں زیادتی کا شکار ہوئی تھی اور اس وقت مجھے اپنے جن دوستوں کی ضرورت تھی وہی میرے پاس نہیں تھے اور نہ کسی نے میرا ساتھ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 8 بیویوں کیساتھ خوشگوار زندگی۔۔نوجوان سوشل میڈیا پرمقبول۔۔تصویر وائرل