ایسا کیا ہوا۔؟۔سلمان خان اور شہناز  شیخ جذباتی۔۔دونوں گلے ملکر رو پڑے۔۔ویڈیو وائرل

Jan 29, 2022 | 19:34:PM
بگ باس، شو ،سلمان خان ، شہناز  شیخ ،رو
کیپشن: بگ باس شو میں سلمان خان اور شہناز  شیخ رو رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان  کو دیکھ کر شہناز  شیخ جذباتی ہو گئیں، یہ دیکھ کر سلمان بھی جذباتی ہو گئے۔ سلمان خان روتے ہوئے اپنے آنسو نہیں روک پا سکے۔  اسی دوران شہناز گل کی آنکھوں سے بھی آنسو نکل آئے، دونوں انتہائی جذباتی ہو گئے۔ یہ کسی فلمی سین کا ذکر نہیں بلکہ یہ واقعہ بھارتی ٹی وی شو’’ بگ باس 15' ‘‘کے فائنل کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بگ باس 15' کے فائنل ایپی سوڈ کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ پچھلے سیزن کے ونرز اور  حصہ لینے والے مہمانوں نے بھی شو کے فائنل میں حصہ لیا ہے۔  ان میں شویتا تیواری، گوہر خان، گوتم گلاٹی، روبینہ دلیک اور دیگر مشہور شخصیات شامل تھیں، جبکہ بگ باس سیزن 15کے مقابلے میں حصہ لینے والی راکھی ساونت، رتیش، مائیشا آئیر اور ایشان سہگل بھی بطور مہمان شو میں شامل ہوئے۔ بگ باس کے پروڈیوسر نے شو کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 'بگ باس 13' کی کنٹیسٹنٹ شہناز گل  نے بھی فائنل میں بطور مہمان شرکت کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہناز گل ے اس دوران 'بگ باس 13' کے ونر سدھارتھ شکلا    کو خراج عقیدت پیش کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

لوگ سدھارتھ اور شہناز کو پیار سے ’سڈناز‘ کے نام سے بلاتے ہیں۔ دونوں ایک ہی سیزن میں ساتھ شامل ہوئے  تھے اور دونوں کا ایک خاص رشتہ بھی مداحون کے دلوں پر آج بھی راج کرتا ہے۔ واضح  رہے کہ سدھارتھ  شکلا کا انتقال 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوگیا تھا۔سدھارتھ کی موت نے شہناز کو توڑ دیا تھا اور وہ ایک ماہ سے زیادہ سوشل میڈیا اور لوگوں سے دور رہیں۔ بعد  میں انہوں نے ’’تو یہیں ہے یہاں‘‘ ہے گانے کے ساتھ سدھارتھ کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ 'بگ باس 15' کے فائنل میں بھی شہناز گل نے اپنے اس گانے پر سدھارتھ شکلا کیلئے پرفارمنس دیتے ہوئے خراج عقید پیش کیا۔ اس پرفارمنس کا ایک ویڈیو پرومو میں شہناز اپنی پرفارمنس کے بعد جذباتی ہو جاتی ہیں جب وہ شو کے میزبان سلمان خان سے ملنے اسٹیج پر آتی ہیں۔یہ دیکھ کر سلمان بھی جذباتی ہو گئے، سلمان خان روتے ہوئے اپنے آنسو نہیں روک سکے۔ اسی دوران شہناز گل کی آنکھوں سے بھی آنسو نکل آئے۔