شعیب ملک کیساتھ فوٹو شوٹ ۔۔۔ عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

Jan 29, 2022 | 19:02:PM
اداکارہ عائشہ عمر، شعیب ملک، فوٹو شوٹ، ٹپس لیتے رہے
کیپشن: عائشہ عمر اور شعیب ملک ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ کہ شعیب ملک فوٹو شوٹ کے دوران مجھ سے ٹِپس لیتے رہے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے اس شو میں اپنی نجی زندگی، شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ ، ملکی حالات اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔عائشہ عمر نے کہا کہ میری فلم ریلیز ہونی تھی جو سینسر بورڈ نے روک دی، کراچی میں پریمیئر کے بعد لوگوں نے شکایات کیں۔اداکارہ نے بتایا کہ شعیب ملک میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میرے پرانے دوست بھی ہیں۔عائشہ عمر نے سٹار کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ کے حوالے سے بتایا کہ شعیب ملک کے ساتھ فوٹوشوٹ اچھا رہا وہ مجھ سے فوٹو شوٹ میں ٹپس لیتے تھے۔انہوں نے تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات کو ایوارڈ ملنے پر کہا کہ انہیں میرٹ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:  جنسی ہراسانی کے عمل سے گزر چکی۔۔ کم عمری میں زیادتی کا شکارہوئی۔۔عائشہ عمر