مشتعل سائلین کا عدالت میں وکلا پر حملہ۔۔چار زخمی۔۔ ویڈیو وائرل

Jan 30, 2022 | 11:36:AM
مشتعل سائلین کا وکلا پر حملہ
کیپشن: عدالت میں لڑائی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیشن کورٹ  لاہورمیں مشتعل افراد نے وکلا پر دھاوا بول دیا۔ لڑائی جھگڑے میں چار افراد زخمی جبکہ مار کٹائی کرنے والے متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کی سیشن کورٹ کا احاطہ جہاں پر قتل کیس میں پیشی پر آئے مشتعل سائلین نے وکلا پر حملہ کردیا ۔مشتعل افراد وکلا کے چیمبرز میں گھسے تو عام سائلین کلرکس سب پر کھل کر ہاتھ صاف کیے اور چلتے بنے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل سیون۔۔ آج دو میچز کھیلے جائیں گے

وکلانے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔زخمی ہونے والے افراد نے بتایا کہ ہمیں بے گناہ بے میہنہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا حیران کن فیچر۔۔صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

مرکزی گیٹس پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے ہلہ بولنے والے معتدد افراد کو بھاگتے ہوئے گرفتار کرلیا اور تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا۔