واٹس ایپ کا حیران کن فیچر۔۔صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

Jan 30, 2022 | 10:41:AM
فیس بک، واٹس ایپ ، صارفین ، فیچر ،  چیٹ ،تصاویر ، ویڈیوز 
کیپشن: واٹس ایپ کا فیچر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور خوشخبری سنادی، واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کے لئے  نئے فیچرز متعارف کرانے کے لئےسرگرم عمل ہے، سوشل میڈیا کے اس دور میں پیغام رسانی کے لئے مختلف ایپس استعمال کی جارہی ہیں، صارفین کی پڑھتی ہوئی دلچسپی کو پیش نظر رکھتے واٹس ایپ نے مزید نئے فیچر پر کام شروع  کردیا جس کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا مزید آسان ہوگا اس سے صارفین کو اپنا پیغام بھجوانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک اور زبردست فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔نئے فیچر کی مدد سے صارفین   چیٹ کے دوران تازہ ترین کھینچی گئی تصاویر  یا ویڈیوز کو   آسانی سے دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے۔

 ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو  کےمطابق شروع کئے اس نئے فیچر کا نام 'NEW MEDIA PICKER'ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو کھینچی گئی تصاویر یا ویڈیوز کو منتخب کرنے میں آسانی ہوگی جس کےبعد وہ  دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے۔تصویر یا ویڈیوز بھیجنے کے لئےفون کی گیلری میں 2 آپشن فراہم کئے جائیں گے۔

جس میں ایک ٹیب RECENT یعنی حالیہ تصاویر یا ویڈیوز جبکہ دوسرا GALLERY کا ٹیب ہوگا جس میں موبائل میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہوں گی۔  نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین یہ فیچر استعمال کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ یہ نیا فیچر  کسی چیٹ  کے  درمیان عام طور پر تصاویر یا ویڈیوز بھیجنے کے لئے دستیاب نہیں ہوگا بلکہ صارفین اسے اس وقت استعمال کر سکیں گے  جب وہ  ان ایپ کیمرے سے تصاویریا ویڈیوز لیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ کا نیا  فیچر۔۔اپنا نمبر ظاہر کئے بغیر کسی کو بھی میسج کریں