پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید

Jan 30, 2021 | 23:23:PM
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پشاور میں سینٹرل جیل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے انسپکٹر خوشدل خان شہید ہوگئے۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن کا کہنا ہے کہ پشاور جیل کے سامنے دو افراد نے کلاشنکوف اور پستول سے انسپکٹر خوشدل خان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی انسپکٹر موقع پر شہید ہوگئے،ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سی سی پی اوکا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد ملے ہیں۔