شوگر ملوں میں ویڈیومانیٹرنگ سسٹم لگانے کی مہلت میں ایک دن باقی 

Jan 30, 2021 | 19:57:PM
شوگر ملوں میں ویڈیومانیٹرنگ سسٹم لگانے کی مہلت میں ایک دن باقی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شوگر ملوں میں ویڈیومانیٹرنگ سسٹم لگانے کی مہلت میں ایک دن باقی رہ گیا،31 جنوری تک ویڈیو مانیٹرنگ سسٹم نہ لگانے والی شوگر ملوں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے شوگر ملوں پر ویڈیومانیٹرنگ سسٹم لگانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2021 کردی تھی،ایف بی آر نے مقررہ تاریخ تک تمام شوگر ملوں میں ویڈیو مانیٹرنگ سسٹم کو مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی، ایف بی آر کاکہنا ہے کہ ویڈیو مانیٹرنگ سسٹم نہ لگانے پر شوگر ملوں پر بھاری جرمانے عائد ہونگے ۔
ایف بی آر نے سات وینڈز کو ملک بھر میں شوگر ملوں میں مانیٹرنگ سسٹم لگانے کیلئے منتخب کرلیا ،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو بھی سات وینڈرزکے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔