ترک افواج کے یومِ فتح کی اسلام آباد میں پروقار تقریب، چیئرمین جوائنٹ کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد میں ترکیہ کی مسلح افواج کے یومِ فتح کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سول و عسکری حکام، سفارتکار، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کے اظہار کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی کی گئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ترکیہ کے عوام، قیادت اور مسلح افواج کو یومِ فتح کی مبارکباد دی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات آزمائشوں میں کندن بنے ہیں، دونوں ممالک تعلقات کو ہر میدان میں مزید وسعت دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مضبوط شراکت داری کے عکاس ہیں، تقریب آمد پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ترکیہ کے ناظم الامور نے استقبال کیا۔