سندھ ہائیکورٹ بار انتخابات؛حسیب جمالی صدر،طارق علی جھکرانی نائب صدر منتخب

Nov 29, 2025 | 19:14:PM
سندھ ہائیکورٹ بار انتخابات؛حسیب جمالی صدر،طارق علی جھکرانی نائب صدر منتخب
کیپشن: سندھ ہائیکورٹ بار لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات  میں حسیب جمالی صدارتی نشست پر کامیاب  ہو گئے،نائب صدر کی نشست پر طارق علی جکھرانی کامیاب  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے  سالانہ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ پورا دن جاری رہا ،مجموعی طور پر 5340 وکلا نے ووٹ کاسٹ کیا ،رجسٹرڈ ووٹرز کی 8 ہزار 4 سو 78 تھی ،الیکشن کمشنر کے فرائض بیرسٹر ذوالفقار جلبانی نے ادا  کئے۔

 صدارتی نشست پر تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا ،بیرسٹر سرفراز میتلو ،حسیب جمالی اور وہاب بلوچ کے درمیان مقابلہ ہوا ،نائب صدر کے عہدے پر احتشام الحق،فرخ ضیاء ،محمد طاہر اقبال شوکت شیخ سمیت8  امیدوار تھے ،جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تین امیدواروں  فریدہ منگریو ،بیرسٹر عمران مٹھانی اور مرزا سرفراز کے درمیان مقابلہ تھا ، خزانچی کے عہدے پر دو امیدوار لیاقت علی اور نعمت اللہ شاہ میدان میں تھے ،اعزازی جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر فدا حسین ،حذیفہ خان اور آر بی قریشی کے درمیان مقابلہ ہوا ،اعزازی ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری لیڈیز افیئرز کیلئے تین امیدوار فوزیہ مشتاق روپ ،مولا سنگھ راجپوت اور رکشندہ وحید میں مقابلہ ہوا،ممبر مینجنگ کمیٹی کی 9 نشستوں پر 28 امیدوار میدان تھے۔

یہ بھی پڑھیں:صنعتکاروں کا دیرینہ مسئلہ حل،وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے بڑی خوشخبری سنا دی

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات  میں حسیب جمالی صدارتی نشست پر کامیاب  ہو گئے، حسیب جمالی نے 2679 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدوار سرفراز میتلونے  2604 ووٹ حاصل کیے ہیں،نائب صدر کی نشست پر طارق علی جکھرانی کامیاب  ہو گئے، نائب صدر کی نشست پر طارق علی جکھرانی 1497 ووٹ لے کر کامیاب  ہوئے۔

جنرل سیکرٹری کی نشست پر فریدہ منگریو کامیاب ہو گئے، فرید منگریو نے 2582 ووٹ حاصل کیے ہیں ،خواتین کی ایڈیشنل سیکرٹری پر روپ مالا ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر حزیفہ اورخازن کی نشست پر سید نعمت اللہ کامیاب قرارپائے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کا پی ایس ایل جوائن کرنے کا فیصلہ