راولپنڈی میں بجلی کی بار بار بندش نے شہریوں کو خون کے آنسو رلا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) راولپنڈی میں بجلی کی بار بار بندش نے شہریوں کو خون کے آنسو رلا دیئے۔
وقفے وقفے سے بجلی بند ہونے پر شہری سراپا احتجاج ہیں لیکن الیکٹرک کمپنی شہریوں پر رحم کھانے پر آمادہ نہیں۔
راولپنڈی کے بعض شہری علاقوں میں رات کے دوران تین گھنٹے بجلی بند رہنے لگی اور نواحی، دیہاتی علاقوں میں راتوں کے دوران پانچ پانچ گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے۔
آئیسکو نے بجلی کی بندش کے معاملہ پر آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شام اور رات کے وقت سسٹم پر لوڈ کے بڑھ جاتا ہے لیکن نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب کے مطابق بجلی نہیں ملتی۔ مجبوراً لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ۔لوڈ بڑھنے کے باعث فیڈرز فالٹ انفرادی اور ٹرانسفارمرز کمپلنٹ میں اضافہ ھو گیا ھے۔
لیسکو حکام نے کہا کہ کسی بھی فیڈر پر چوبیس گھنٹوں میں دو ڈھائی گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ۔ لیسکو نے واضح کیا کہ جہاں کسی ٹرانسفارمر کے خڑاب ہونے سے بجلی بند ہوتی ہے وہ الگ معاملہ ہے، ایسی بندش کو لوڈ شیڈنگ تصور نہ کیا جائے۔ جب ٹرانسفارمر خراب ہوتا ہے تو اس کی مرمت یا ریپلیسمنٹ پیچیدہ آپریشن ہوتا ہے جس پر کم سے کم وقت لگانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
شکایات کا بروقت ازالے کے لئے آئیسکو کا آپریشن سٹاف چوبیس گھنٹے متحرک ھے ۔
یہ بھی پڑھیئے: پمز کا ای ڈی معطل، مقدمہ بنےگا، قوم غمگین ہے، ہر مجرم کو کیفر کردار تک پہنچاؤں گا، وزیراعظم کااعلان