معروف امریکی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ۔۔مسلمان دوست  سے منگنی

Nov 29, 2021 | 17:28:PM
لنڈسے لوہن ، امریکا
کیپشن: امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن اپنے منگیتر کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکا کی معروف اداکارہ لنڈسے لوہن  نے اپنے قریبی مسلمان دوست بدر شمس سے منگنی کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کی نئی پوسٹ ۔۔ مداح کی دھمکی ۔۔اہم خبر جانیے

تفصیلات کے مطابق امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز  منگنی کا اعلان کیا گیا۔لنڈسے لوہن نے اپنے منگیتر کے ساتھ چند تصاویر  بھی شیئر کیں، تصاویر میں لنڈسے لوہان منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئے  دکھائی دے رہی ہیں۔لنڈسے لوہن نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’میری محبت، میری زندگی، میرا خاندان اور میرا مستقبل،‘ اُنہوں نے اس پوسٹ میں اپنے منگیتر بدر شمس کو بھی ٹیگ کیا ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے لوہن کے منگیتر،  بدر شمس دبئی میں گلوبل انویسٹمنٹ بینک کریڈٹ سوئس کے اسسٹنٹ نائب صدر ہیں اور لنڈسے لوہن سے اُن ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔واضح رہے کہ کچھ عرصے سے یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ امریکی اداکارہ نے قرآن پاک کامطالعہ کیا اور اب وہ اسلام قبول کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزانے نئی تصاویرشیئر کردیں۔۔ شاعری کا تڑکا بھی لگایا