سولر پینلزکی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا: چیئرمین ایف بی آر

May 29, 2025 | 22:02:PM
سولر پینلزکی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا: چیئرمین ایف بی آر
کیپشن: سولر پینلز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین ایف بی آر نے سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ نئے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق  بجٹ 2025 اور 26 کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے کہاہے کہ  سولر پینلزکی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا،  سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ البتہ مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی جاری ہے، رواں سال اساتذہ کوری بیٹ کی مدمیں ریفنڈ دیا جائے گایا ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نےانکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی  ہے ۔چیئرمین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف  دلوانے کیلئے کوشاں  ہیں، بعض دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دینے کیلئے بات چیت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہونے کا امکان، تجویز کردہ قیمتیں سامنے آ گئیں