پٹرولیم مصنوعات 61 پیسے، ڈیزل 28 روپے سستا کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ایک لٹر پٹرول 61 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے،تجویز کی منظوری کے بعد ایک لٹر پٹرول252 روپے 63 پیسے سے کم ہوکر 252 روپے 2 پیسے ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 15 روز میں 2 فیصد کے قریب کمی ہوئی ، 15 روز میں لندن برینٹ آئل64 ڈالر 78 سینٹ سے کم ہو کر 63 ڈالر 50 پیسے فی بیرل پر آ گیا ہے۔
ماہرین کےمطابق روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہونے پر درآمدی لاگت بڑھ گئی ہے،ایک لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں28 پیسے کمی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تجویز کی منظوری کے بعد ایک لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل254 روپے 64 پیسے سے کم ہو کر 254 روپے 36 پیسے ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 31 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ایک لٹر لائٹ سپیڈ ڈیلز 1 روپے 30 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز ہے،منظوری ملنے کے بعد نئی قیمتوں پر یکم جون 2025 سے اطلاق ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :ملتان میں این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی،معروف ٹک ٹاکر گرفتار