ملتان میں این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی،معروف ٹک ٹاکر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
ملتان(احمر خان بابر) ملتان میں این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی کے دوران مشہور ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ٹک ٹاکر شاہم شہزادی کو فحش اور توہین آمیز مواد پر گرفتار کیا گیا، ملزمہ کے ویڈیوز میں ننگی گالیاں اور غیر اخلاقی زبان کا انکشاف ہوا ہے۔
شاہم شہزادی مذہبی جذبات اور معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی ہے، این سی سی آئی اے کے مطابق عورت ہونے کی آڑ میں نفرت انگیزی ناقابل برداشت ہے۔
ٹک ٹاکر کی جانب سے فحش مواد پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے سخت سزا کی سفارش کی گئی ہے۔
ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ سائبر اسپیس میں زہریلا مواد پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، عوام سے اپیل ہے کہ غیر اخلاقی مواد کی فوری اطلاع دیں، سوشل میڈیا پر اخلاق سوز رویے برداشت نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،کسی رہنما کو اجازت نہ ملی، سارے واپس روانہ