بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،کسی رہنما کو اجازت نہ ملی، سارے واپس روانہ

May 29, 2025 | 18:47:PM
 بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،کسی رہنما کو اجازت نہ ملی، سارے واپس روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنمائوں کو سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی اور تمام رہنما بغیر ملاقات واپس چلے گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں رفقاء سے ملاقاتوں کا دن  مقرر ہے اور  کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا نے 6 ملاقاتیوں کے ناموں کی فہرست کل جیل حکام کو بھجوا دی تھی۔تاہم آج کسی بھی رہنماء کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی، نورالحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، سمیع اللہ خان اور قاضی انور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زائد بارشیں ہونگی،ڈی جی محکمہ موسمیات