پنجاب اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زائد بارشیں ہونگی،ڈی جی محکمہ موسمیات 

May 29, 2025 | 18:25:PM
پنجاب اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زائد بارشیں ہونگی،ڈی جی محکمہ موسمیات 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)  ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہوگی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بھی زائد بارش ہوگی اوراس بنا پر سیلاب آ سکتا ہے، گلگت بلتستان اور کے پی کے شمالی علاقوں میں بارش قدرے کم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں مون سون جولائی اور اگست میں ہوتا ہے ،مون سون کے بارے میں ایک ماہ پہلے بتا رہے ہیں ،اب اس میں لوکل اور انٹرنیشنل انڈیکیٹر دیکھے جاتے ہیں،پاکستان میں فلڈ سیزن 15 اکتوبر تک ہوتا ہے ،ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہے ،اس دفعہ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بھی زائد بارش ہوگی ،شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں زائد بارش کی بنا پر سیلاب آ سکتا ہے،گلگت بلتستان اور کے پی کے شمالی علاقوں میں بارش قدرے کم ہوگی ،ملک کے کے شمالی علاقے جات میں گلاف ایونٹ زیادہ ہوسکتے ہیں،بارشیں اور درجہ حرارت زائد ہونے سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے ،اسٹیک ہولڈرز اپنی تیاری کو مکمل رکھیں ،گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے سے درجہِ حرارت گر سکتے ہیں ،موسلا دھار بارشوں کے سبب سندھ پنجاب کشمیر کے شہروں میں سیلاب کا خدشہ ہے ،بالائی کے پی اور سندھ کے نشیبی مہر صاحبزاد خان کا کہنا تھا کہ علاقوں کے رہائشیوں کو زیادہ خیال رکھنا ہو گا۔بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیم کو فائدہ ہوگا،ان بارشوں سے زراعت کو بھی فائدہ ہوگا۔محکمہ موسمیات این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہے،ہمارا فورکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ ہر وقت فعال رہے گا۔ ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا کہتربیلا ڈیم میں اس وقت پانی 1477 فٹ پر ہے،منگلا ڈیم اس وقت 1160 فٹ پر ہے اور ڈیڈ لیول 1050 فٹ ہے ،راول ڈیم اس وقت 1739 فٹ پر ہے ڈیڈ لیول 1708 فٹ ہے ،سملی ڈیم اس وقت 2255 فٹ پر ہے اور ڈیڈ لیول 2233 فٹ ہے،خان پور ڈیم اس وقت 1926 فٹ پر ہے ،ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا پہلے بٹ کوائن ریزرو کا اعلان