پاکستان کا پہلے بٹ کوائن ریزرو کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کر دیا۔
اس اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح کے ایونٹ بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا۔
بلال بن ثاقب نے اس موقع پر کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:چینی کی قیمتوں میں عارضی کمی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پاکستان-بھارت حالیہ کشیدگی میں امن قائم رکھنے کی کوششوں اور کرپٹو کرنسی کو اپنانے کے عالمی رجحان میں کردار کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اب محض ایک جغرافیائی حدود والا ملک نہیں، بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک میں ڈھل چکا ہے
اس ڈیجیٹل تحریک کی قیادت ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان تیار ہے، اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہے۔
ہم ماضی کے اسیر نہیں بلکہ مستقبل کے معمار ہیں۔ انہوں نےکہا کہ میں وزیربن کرنہیں،نئی نسل کی آوازبن کر آیا ہوں۔