انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا

Dec 29, 2023 | 19:38:PM
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاکاروباری ہفتے کے آخری روزانٹر بینک میں روپے کی قدر میں مزید بہتری ہوئی،انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہوا،جس سے انٹر بینک میں ڈالر 281.93 روپے سے کم ہوکر 281.86 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے اضافے سے 282.72 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 1.57 روپے سستا ہوکر 310.09 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاو¿نڈ بھی 1.60 روپے کمی سے 357.63 روپے کا ہوگیا ۔اس کے علاوہ اماراتی درہم 21 پیسے کمی کے بعد 76.62 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال 6 پیسے اضافے سے 75.01 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی