مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی

Dec 29, 2023 | 19:12:PM
مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی ۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن پروگرام میں تبدیلی کی گئی ،مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 جنوری تک کی جائے گی،ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی، ایپلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے ۔
الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی کو بڑا جھٹکا لگ گیا