ق لیگ نے مخصوص نشستوں پر خواتین امیدواروں کا اعلان کر دیا

Dec 29, 2023 | 18:17:PM
ق لیگ نے مخصوص نشستوں پر خواتین امیدواروں کا اعلان کر دیا
کیپشن: مسلم لیگ ق پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پاکستان مسلم لیگ ق نے قومی اور پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں پر خواتین امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
 قومی اسمبلی کیلئے جن خواتین کا نام الیکشن کمیشن کو دیا گیا ان میں فرخ خان، مہرین آدم ملک، انیلہ افتخار، سیدہ ثمرین تاج اور سیدہ فردوس پروین شامل ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کیلئے جو نام الیکشن کمیشن میں دیئے گئے ان میں تاشفین عباس، سلمہ سعید ،سیدہ ثمرین تاج،زریں بانو، اونازہ احسان، عزیزہ سعید ، ہما شاہانہ،یاسمین خاکوانی، زویا نعیم ، ثنا رزاق اور انیلہ افتخار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا تھا تاہم مخصوص نشستوں پر پارٹی کی جانب سے ان کا نام نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یکم سے 10جنوری تک سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان