بانی سے ملاقات کا دن،6پارٹی رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

Apr 29, 2026 | 20:40:PM
بانی سے ملاقات کا دن،6پارٹی رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال
کیپشن: اڈیالہ جیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن،پی ٹی آئی نے چھ پارٹی رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی۔

فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان، سینیٹر علی ظفر اور حامد خان کے نام شامل ہیں، ان کے علاوہ انتظار پنجوتھہ، اخونزادہ حسین اور علی بخاری کے نام بھی فہرست میں شامل ہے،پی ٹی آئی رہنما کل جمعرات کو بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی