میرے گھر میں جنات ہیں مگر اب ہم ان سب کے عادی ہوچکے ہیں، ماہ نور حیدر 

Apr 29, 2024 | 21:05:PM
میرے گھر میں جنات ہیں مگر اب ہم ان سب کے عادی ہوچکے ہیں، ماہ نور حیدر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماہ نور حیدر نے حیران کن  انکشاف کیا ہے کہ ان کے  گھر  میں گزشتہ کافی عرصے سے جنات رہتے ہیں۔

نجی ٹی وی شومیں گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ ماہ نور حیدرنے بتایا کہ میرے گھر میں جنات ہیں ،مجھے اکثر کچن سے میرے نام کی آوازیں سنائی دیتی ہیں لیکن جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو وہاں کوئی نہیں ہوتا، میری والدہ کو بھی اسی طرح کی آوازیں سنائی دیتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کئی سال پہلے ایک بار ایسا ہوا تھا کہ میرے والد صاحب صبح فجر کی نماز پڑھتے ہی چہل قدمی کےلئے باہر چلے گئے تھے اور جب میری والدہ فجر کی نماز کےلئے اٹھیں تو میری والدہ نے والد کو کمرے میں دیکھالیکن جب میرے والد صاحب گھر واپس آئے تو والدہ نے ان سے پوچھا کہ آپ تو گھر میں تھے لیکن اب اچانک باہر سے کیسے آرہے ہیں؟ جس پر میرے والد نے کہا کہ میں تو آپ کے اٹھنے سے پہلے ہی چہل قدمی کےلئے چلا گیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت سے ہمیں اپنے گھر میں عجیب و غریب سرگرمیاں محسوس ہوتی ہیں لیکن اب ہمیں ان سب چیزوں کی عادت ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا