معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا

Apr 29, 2024 | 20:51:PM
معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ سونیا حسین نے اپنے خوبصورتی اور فٹنس کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ کھانے کی شوقین ہوتے ہوئے  بھی ڈائٹنگ پلان کو سختی سے فالو کرتی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سونیا حسین نے اپنی فٹنس اور خوبصورتی کاراز بتاتے ہوئے کہا  کہ ہفتے میں5 دن ڈائٹ پلان فالو کرتی ہوں جبکہ  2دن پسند کاکھانا کھاتی ہوں۔ 

انہوں نے بتایا کہ میں ہفتے میں 2بار ڈائٹ پلان چھوڑ کر اپنی پسند کا کھانا  جیسے کہ بریانی اور حلیم وغیرہ کھاتی ہوں  کیونکہ زندگی سے لطف اندوز بھی  ہونا چاہئے اور میں کھانے کی کافی شوقین بھی  ہوں تو میں سب کچھ کھا لیتی ہوں۔ 

اداکارہ نے کہا کہ  فی الحال میں نے اپنے سخت ڈائٹ پلان سے بریک لے لیا ہے کیونکہ روزانہ اس پر عمل کرنے سے میرا مزاج بری طرح متاثر ہوتا ہے،میں اپنے مزاج کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دے سکتی ،اسی وجہ سے میں نے اب اپنی ڈائٹ میں کاربوہائیڈریٹس بھی شامل کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ارجیت سنگھ نے کنسرٹ میں ماہرہ خان سے معافی مانگ لی، ویڈیو وائرل