عوام کیلئے بری خبر! ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

Mar 28, 2026 | 12:05:PM
عوام کیلئے بری خبر! ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عزادار حسین)فیصل آباد  میں ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مہنگی ہونے والی ادویات میں شوگر سکریننگ سٹپس، انسولین، میدہ، وٹامنز اور دیگر بیماریوں کی دوائیں شامل ہیں۔

صدر ہول سیل کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن رانا فاروق اعظم نارو نے کہا کہ حکومت نے جب سے ادویات ساز کمپنیوں کو قیمتوں کے تعین کے اختیارات سونپے ہیں، تب سے ادویات کی قیمتیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ادویات کی قیمتوں کے اختیارات ڈریپ (DRAP) کو منتقل کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

رانا فاروق اعظم نارو نے مزید کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کے ساتھ اکثر تکرار بھی ہوتی رہتی ہے، جس سے مارکیٹ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:جوئے ایپ پروموشن کیس: ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو کلین چٹ مل گئی