جوئے ایپ پروموشن کیس: ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو کلین چٹ مل گئی

Mar 28, 2026 | 11:52:AM
جوئے ایپ پروموشن کیس: ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو کلین چٹ مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آن لائن جوا ایپ پرموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کو کلین چٹ مل گئی۔

تفتیشی نےندیم بارک کانام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سےنکالنےکیلئےڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اےکو مراسلہ لکھ دیا،متن میں لکھاکہ ندیم نانی والا کیخلاف جوا ایپ پرموشن کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر ملزم کا نام پی این ایل آئی لسٹ میں ڈالا گیا۔

متن کےمطابق ضمانت کےبعدملزم ندیم نانی والاشامل تفتیش ہواتھا،تفتیش میں ملزم بے قصور ثابت ہوا ہے،ملزم کانام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سےنکالنے میں اعتراض نہیں ہے،ندیم مبارک کانام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کیوبا اگلا ہدف؟ ٹرمپ کے بیان نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی