وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا FIAکو کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے پراجیکٹ کا معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا، جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے، ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل اسی سال دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بانی PTIتحریک پر امن ہوگی: بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک ملازمت کے تمام اشتہارات کی آن لائن نگرانی کی جائے اور گمراہ کن اشتہارات کے متعلق عوامی آگاہی کو یقینی بنایا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کو ہر قسم کے منظم جرائم کے خلاف ہراول دستے کے طور پر منظم کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہر سطح پر مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر داخلہ کو ادارے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔