کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن،ابتک 54 افسران اور اہلکار برخاست ، معطل ہو چکے،عظمیٰ بخاری

Sep 07, 2026 | 14:39:PM
 کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن،ابتک 54 افسران اور اہلکار برخاست ، معطل ہو چکے،عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 54 افسران اور اہلکار معطل یا نوکریوں سے برخاست ہو چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے اور پنجاب کے تمام محکموں سے کرپشن کا خاتمہ ان کا مشن ہے جبکہ صرف محکمہ خوراک میں 48 افسران اور اہلکار گرفتار کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ 6 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا جبکہ 14 فوڈ کنٹرولرز کے خلاف تادیبی کارروائی جاری ہے،وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کی پارکنگ میں اوور چارجنگ پر ٹھیکیدار کو گرفتار کیا گیا، جبکہ چیچہ وطنی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اوور چارجنگ کا ٹھیکہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کا ناسور بن چکی ہے اور اس کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری ہے، کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جائے گا،عوام کرپشن کے خاتمے کے لیے مریم نواز کے ساتھ ہیں اور پنجاب میں کرپشن کے خلاف کارروائی کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ای بائیک اسکیم: طلبہ کو اقساط پر بائیک کے ساتھ مفت کیا کچھ ملے گا؟جانیے

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو بھی فیصلہ کیا، اس پر عمل درآمد کروایا ہے اور انہوں نے کبھی تنقید یا منفی پروپیگنڈے کی پرواہ نہیں کی،جھوٹے پروپیگنڈے اور ذاتی تنقید نے مریم نواز کو کمزور نہیں بلکہ چٹان کی طرح مزید مضبوط کیا ہے۔