پنجاب کی جیلوں میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف بڑا ایکشن، 16 افسران و اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) پنجاب کی جیلوں میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف بڑا ایکشن، 16 افسران و اہلکار معطل کر دیئے گئے۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کا دوٹوک اعلان کردیا،اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف محکمانہ شکنجہ مزید سخت، بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
پنجاب کی مختلف جیلوں میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں پر افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے،گوجرانوالہ، میانوالی، مظفرگڑھ، ملتان، رحیم یار خان اور دیگر جیلوں کے افسران و اہلکار کارروائی کی زد میں ہیں،سپرنٹنڈنٹس سے وارڈرز تک، محکمہ جیل خانہ جات میں احتساب کا عمل تیز کر دیا گیا۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نےکہا ہے کہ فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی ہوگی، محکمہ جیل خانہ جات میں شفافیت، احتساب اور نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، پنجاب کی جیلوں میں احتساب کا سخت نظام متحرک ہونے پر16 افسران و اہلکار معطل کر دیئے گئے جن کیخلاف محکمانہ انکوائری کا آغازہو گیا۔
محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کاکہناتھا کہ کرپشن یا اختیارات سے تجاوز کی شکایت پر فوری محکمانہ کارروائی ہوگی، بدعنوان عناصر کیلئے واضح پیغام ہے محکمہ جیل خانہ جات میں غفلت اور کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی