پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی سزا معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حاشر احسن )اسلام آبادمیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی سزا معطل کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی اور پی ٹی آئی کے چار کارکنان دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ کی سزا معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت میں پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار پیش ہوئے، عدالت نے ہدایت کی کہ سزا کے خلاف تیس دن کے اندر اپیل دائر کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں پھر شدید بارشوں کی پیشگوئی،گلگت بلتستان میں سرچ آپریشن جاری
واضح رہے کہ ان کارکنان کو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں چھ چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔