مسجد الحرام میں یومِ عاشور کے موقع پر خاص تیاریاں 

Jul 28, 2023 | 10:59:AM
مسجد الحرام میں یومِ عاشور کے موقع پر خاص تیاریاں 
کیپشن: مسجد الحرام
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں یومِ عاشور کے موقع  پر مسجد الحرام  میں آنے والے زائرین، روزہ داروں اور نمازیوں کے استقبال کے لیے  تیاریاں بھرپور کی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام آنے والوں کو پُرعقیدت اور بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام شعبے خدماتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے تمام انسانی اور مشینی وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران کافی  رش کے پیشِ نظر مسجد الحرام کے دروازوں پر اضافی معاونین کو مقرر کیا گیا ہے تاکہ وہ نمازیوں کے لیے مختص جگہوں کی طرف رہنمائی کریں اور داخلے اور اخراج کے عمل کو منظم کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی معاونت کریں۔

ضرور پڑھیں:شہر شہر نویں محرم الحرام کے جلوس، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام

رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام کی صفائی ستھرائی اور لوگوں کی آسانی کے لیے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں اور  آج مسجد الحرام میں آنے والوں میں آبِ زم زم کی بھی سیکڑوں بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔