کیلیفورنیا میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب،راگابوائزکی شاندارپرفارمنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی،معروف میوزک بینڈ راگا بوائز نے خصوصی شرکت کی اور اپنی موسیقی سے شرکاء کو محظوظ کیا، اس موقع پر معروف اداکار و اینکر سہیل مرزا، ایونٹ آرگنائزر ناصر راؤ اور چیمبر آف کامرس کے صدر فواد اسماعیل سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ستارۂ امتیاز دینے کی سفارش کیوں مستردہوئی؟
شرکاء نے پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں، تقریب کے دوران پاکستانی ثقافت، موسیقی اور قومی جذبے کو اجاگر کیا گیا، جس سے شرکاء میں خوشی اور جوش و خروش کی فضا قائم رہی۔