سامارو پولیس نے عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ،ایس پی کا انعام کااعلان

Jan 28, 2021 | 22:35:PM
سامارو پولیس نے عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ،ایس پی کا انعام کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سامارو پولیس نے عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ،محنت کش حاملہ خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دیدیا، گشت کرتی پولیس نے بروقت پہنچ ماں اور بچے کی جان بچا لی۔
تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ کا محنت کش اپنی حاملہ بیوی کو زچگی کیلئے موٹرسائیکل پر سرکاری ہسپتال لے جارہا تھا ، بیچ راستے میں ہی حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دےدیا ،سامارو تھانہ کی گشت کرتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ماں اور بچے کیلئے پرائیویٹ لیڈی ڈاکٹر لے آئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد ماں اور بچے کو سول ہسپتال سامارو منتقل کردیا گیا ۔
محنت کش مادھو کولہی کاکہنا ہے کہ پولیس نے میری بیوی اور بچے کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا جس پر سامارو پولیس کا شکر گزارہوں۔ایس پی عمر کوٹ شاہ جہان خان کاکہناہے کہ سامارو پولیس نے انسانیت کا سرفخر سے بلند کیا،انہوں نے پوری پولیس پارٹی کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز دینے کا اعلان کیا۔