نوجوان آگے بڑھیں اور فخر کیساتھ قوم کی خدمت کریں؛ محسن نقوی

اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں ملازمتوں کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کردی،ٹویٹ

Sep 06, 2026 | 09:42:AM
نوجوان آگے بڑھیں اور فخر کیساتھ قوم کی خدمت کریں؛ محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوجوانوں کو قومی خدمت کیلئے آگے آنے کا پیغام دیتے ہوئے اسلام آباد پولیس اوراین سی سی آئی اے میں ملازمت کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کردی ۔
محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے کی ملازمت کیلئے درخواستیں 14 ستمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی،ملک بھر کے نوجوان مرد اور خواتین درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہداء پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ نوجوان آگے بڑھیں اور فخر کے ساتھ قوم کی خدمت کریں،اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے کی ملازمتوں کے لیے درخواستیں اب 14 ستمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی۔