اپنی بیسٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے: کولن منرو

Feb 28, 2024 | 23:36:PM
اپنی بیسٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے: کولن منرو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عمدہ بلے بازی سے کراچی کنگز کو شکست دینے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز کولن منرو کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم ابھی اپنی بیسٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے۔

پی ایس ایل کے 15ویں مقابلے میں کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر بلے باز کولن منرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت اہم جیت ہے، پچھلے میچز جیت سکتے تھے مگر فنش نہ کرسکے، شاداب اور ہیلز ٹھیک ہیں کوئی انجری نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں یک طرفہ شکست، پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کونسے نمبر پر آگیا؟

منرو نے مزید کہا کہ پانچ میچز میں سے دو جیتے ہیں جس سے مطمیئن نہیں ہیں، ہم جانتے ہیں کہ ہم ابھی اپنی بیسٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے، میں اور اعظم ایک ساتھ آوٹ ہوئے اس لیے پچھلے میچ میں مشکل ہوئی۔