شب معراج عقیدت و احترام سے منائی گئی، مساجد میں چراغاں اور محافل، گھروں میں عبادات

Feb 28, 2022 | 18:01:PM
 شب, معراج , مسجد ,چراغاں
کیپشن:  شب معراج پر مسجد میں چراغاں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں آج شب معراج نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی۔  مقدس رات کی مناسبت سے گھروں میں خصوصی عبادات اور مساجد میں چراغاں، ذکر و اذکار اور نعت خوانی کی محافل کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شب معراج کی مناسبت سے مساجد میں ہونیوالی محافل میں علماء کرام نےمعجزہ معراج شر یف کے واقعات و فضائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ علمائے کرام واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس شب کی اہمیت بیان کی۔ اس موقع پر  ملک بھر میں منعقدہ مختلف اجتماعات میں ملک کی سلامتی، بقا اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گی۔شب معراج پر مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا  جبکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے مساجد اور محفلوں کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  یوکرین میں دل سوز واقعہ۔زخمی بچی کی زندگی نہ بچ سکی،ڈاکٹر نے روتے ہوئے پیوٹن کو کیا کہا؟