11 ربیع الاول کو تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں محافل میلاد کا انقعاد کیا جائے گا

Aug 21, 2026 | 11:42:AM
11 ربیع الاول کو تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں محافل میلاد کا انقعاد کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلادالنبی ﷺ کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے صوبہ بھر کے انتظامی و پولیس افسران کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

حکومت پنجاب عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں منائے گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے بڑے جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں قائم کی جائیں گی، جبکہ بڑی اور نمایاں عمارتوں، بینکوں اور سرکاری و نجی دفاتر کو سبز برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی واپس اڈیالہ منتقلی!تحریک انصاف نے بڑامطالبہ کردیا

 ہدایت کے مطابق 11 ربیع الاول کو تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے سیرت طیبہ سمپوزیم بھی منعقد کیا جائے گا۔

پنجاب کی جیلوں میں بھی ولادت باسعادت ﷺ کی مناسبت سے خصوصی اہتمام کیا جائے گا اور اسیران میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر امن، رواداری اور باہمی اتحاد کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔