یوکرین میں دل سوز واقعہ۔زخمی بچی کی زندگی نہ بچ سکی،ڈاکٹر نے روتے ہوئے پیوٹن کو کیا کہا؟

Feb 28, 2022 | 17:45:PM
ڈاکٹر ، زخمی ،بچی ، زندگی ،بچانے
کیپشن: ڈاکٹر  زخمی بچی کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول کے قریب بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک 6 سالہ بچی بھی زخمی ہوگئی، جسے ہسپتال لایا گیا اور اسکےسر سے خون کے فوارے نکل رہے تھے، ڈاکٹر نے اس کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم ناکامی پر ڈاکٹر  نے غصے میں کہا ’’یہ پیوٹن کو دکھاؤ، اس لڑکی کی آنکھیں دیکھو ‘‘اور یہ کہہ کر ڈاکٹر رونے لگا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرین پر 24 فروری کی صبح حملہ کیا جس میں اب تک 352 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس جنگ میں ہلاک ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل تھے۔ان بچوں میں ایک زخمی بچی بھی شامل تھی جسے اسکا والد  خون آلود کپڑوں سمیت ہسپتال لے کر آیا ، زخمی بچی کے سر سے خون تیزی سے بہہ رہا تھا،  ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کے لئے سخت جدوجہد کی۔ لڑکی کی چھاتی دبا کر پمپ کیا گیا   ۔ اس دوران لڑکی کی حالت دیکھ کر زخمی ہونے والے ہسپتال کے ایک کارکن نے چیخ کر کہا کہ اسے باہر نکالو، اسے نکالو، ہم اسے بچا سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم اسے بچانے کی کوشش کرنے لگی۔  تبھی ایک ڈاکٹر نے غصے میں آکر کہا کہ یہ پوٹن کو دکھاؤ، اس لڑکی کی آنکھیں دیکھو اور یہ کہہ کر ڈاکٹر رونے لگا۔ ڈاکٹر اس بچی کو  نہیں بچا سکا علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل جنگ جاری ہے، اس دوران اطلاعات آئیں کہ روس نے یوکرین کو بیلا روس میں مذاکرات کی پیشکش کی ہےتاہم یوکرین نے روس کی اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے بیلاروس کی بجائے اپنی پسند کے کچھ شہروں کا نام دیئے جہاں مذاکرات کے انعقاد کا کہا گیا ہے۔