تاجر برادری کا یکم مئی کو اعظم کلاتھ مارکیٹ کھلی رکھنے کا اعلان

Apr 28, 2026 | 12:32:PM
تاجر برادری کا یکم مئی کو اعظم کلاتھ مارکیٹ کھلی رکھنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی تاجر برادری نے یکم مئی کو اعظم کلاتھ مارکیٹ معمول کے مطابق کھلی رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔

اعلان کے مطابق جنرل سیکرٹری سربلند بلاک اور تاجر رہنما اطہر علی خان نے بتایا کہ یکم مئی بروز جمعہ مارکیٹ میں حسب معمول کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی اور دکانیں کھلی رہیں گی۔

تاجر برادری کے مطابق اس فیصلے کا مقصد کاروباری تسلسل کو برقرار رکھنا ہے جبکہ مارکیٹ میں خریداروں کی آمد و رفت بھی معمول کے مطابق رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ!سولر صارفین کیلئے اہم خبر

دوسری جانب عوامی دباؤ کام کر گیا،حکومت نے لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی کا فیصلہ کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق  جم، فٹنس سنٹرز اور اِن ڈور سپورٹس ایکٹیویٹیز سنٹرز کا وقت بڑھایا جائے گا، جم فٹنس سینٹرز کو رات 10 بجے تک اجازت یا پابندی سے مستثنٰی قرار دیا جائیگا۔

 ضلعی انتظامیہ نے جم کے اوقات کار بڑھانے کا لاک ڈاؤن سے استثنیٰ کی تجویز دی تھی۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ کی تجاویز پر رضامندی ظاہر کر دی۔