سولر سسٹم سے معاہدے کے برعکس بجلی پیدا کرنیوالوں کا ریکارڈ مرتب

Apr 28, 2026 | 12:10:PM
سولر سسٹم سے معاہدے کے برعکس بجلی پیدا کرنیوالوں کا ریکارڈ مرتب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپراء)نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم سے معاہدے کے برعکس بجلی کی پیداوار کرنے والوں کا ریکارڈ مرتب کر لیا گیا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیٹ میٹرنگ پر منتقل ہونے اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈیٹا بلوں پر شائع کر دیا،کمپنیوں نے معاہدے کے برعکس ایکسپورٹ ہونیوالے اضافی یونٹس پر ریلیف بند کرکے ریکارڈ شائع کر دیا۔
ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس کی ایم ڈی آئی ریڈنگ کی بنیاد پر اضافی یونٹس پر کریڈٹ ختم کیا گیا،وفاقی حکومت نے معاہدے اور جنریشن لائسنس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طلباء کو بڑی سہولت مل گئی
لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں نے رواں ماہ سولر پینلز سے اضافی یونٹس کی تفصیلات بلوں پر شائع کر دی ہیں جبکہ تقسیم کار کمپنیوں نے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ کے مطابق صارفین کو بلوں میں ریلیف دیاہے۔
اضافی یونٹس قومی گرڈ سسٹم میں شامل ہو گئے تاہم کریڈٹ نہیں دیا گیا۔