گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طلباء کو بڑی سہولت مل گئی
انٹرمیڈیٹ پروگرامز کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل مقررہے،داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر کئےجائیں گے،کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ٹرائلز 11 مئی سے شروع ہونگے،بورڈزمیں پوزیشن لینے والے اور معذور طلباء کیلئے فیس سکالرشپس کا اعلان بھی کیا گیاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ داخلوں میں طلباء کو بڑی سہولت مل گئی۔
داخلوں کےخواہشمند طلباء مارننگ اور آفٹرنون پروگرام کیلئے صرف ایک داخلہ فارم جمع کرائیں گے،یونیورسٹی انتظامیہ نے انٹرمیڈیٹ سیٹس بڑھا کر 3 ہزار کر دیں،اس سے قبل جی سی یو انٹرمیڈیٹ پروگرامز کیلئے 2850 سیٹس آفر کر رہا تھا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلوں کے مرحلے کوبھی ڈیجیٹلائز کر دیاہے اورمارننگ میرٹ پر پورا نہ اترنے والے امیدوار کا فارم خودبخود آفٹرنون پروگرام میں منتقل ہو جائیگا،اس سے قبل امیدوار کو مارننگ اور آفٹرنون کیلئے علیحدہ علیحدہ فارم جمع کرانا پڑتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت کیپسٹی بلڈنگ کا جامع پلان تیار
جی سی یو میں انٹرمیڈیٹ پروگرامز کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل مقررہے،داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر کئےجائیں گے،کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ٹرائلز 11 مئی سے شروع ہونگے،بورڈزمیں پوزیشن لینے والے اور معذور طلباء کیلئے فیس سکالرشپس کا اعلان بھی کیا گیاہے،شہداءکے بچوں اوراقلیتوں کیلئے کوٹہ بھی مقرر ہے،اس کے علاوہ حافظ قرآن کو ٹیسٹ پاس کرنے پر 20 اضافی نمبر بھی ملیں گے۔